اسلام آباد( سٹار ایشیا نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سئنیر رہنما اور وزیرِ داخلہ رانا ثناءاللّٰہ کاکہنا ہےکہ 14مئی کو الیکشن نہیں ہوں گے،الیکشن اسمبلیوں کی مدت پوری ہونے کےبعد ہوں گے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتےہوئے رانا ثناء اللّٰہ نےکہاکہ فتنہ2014 سےملک میں افراتفری پھیلانےکی کوشش کررہا ہے۔
انہوں نےکہاکہ باقی اسمبلیوں کی مدت پوری ہونے کےبعد اکتوبر میں الیکشن ہوں گے،عدالت نےفیصلہ کیا لیکن اس پرعمل درآمد نہ ہونے کی کچھ وجوہات ہیں۔
انہوں نےمزید کہاکہ کیا خیبرپختونخوا میں 90دن میں الیکشن نہیں ہونےچاہئیں۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نےیہ بھی کہاکہ جب یہ حکومت میں تھےتب بھی یہ سڑکوں پر تھے،اب جب یہ سڑکوں پر آئیں گےتو ان کا حال پہلے سے مختلف ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: انسانی حقوق کے ادارے پی ٹی آئی ورکرز پر تشدد کا نوٹس لیں، شیریں مزاری
انہوں نےمزید کہاکہ یہ ممی ڈیڈی کلچر کے لوگ ہیں،سوشل میڈیا پر ہی احتجاج کرسکتے ہیں،یہ لوگ 6دن سےزیادہ جیل میں نہیں رہ سکتے۔