اسلام آباد( سٹار ایشیا نیوز )پاکستان مسلم لیگ ن کے سئنیر رہنما پرویز رشید کا کہنا ہےکہ عمران آج بھی میثاق جمہوریت میں درج اصولوں کو مٹاناچاہتے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں پرویز رشید نے کہاکہ آج عدلیہ کی آزادی نواز شریف کی لازوال جدوجہد کا ثمر ہے۔
انہوں نےکہاکہ جس دن پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف جان ہتھیلی پر رکھ کر عدلیہ کو آزاد کروانے نکلےاُس دن عمران کہاں چھپےبیٹھے تھے؟
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ، صدارتی و پارلیمانی انتخابات کےلئے ووٹنگ شروع
رہنما پاکستان مسلم لیگ ن کا یہ بھی کہنا تھاکہ آزاد عدلیہ کا عزم میثاق جمہوریت میں بےنظیر شہید اور نواز شریف نےکیا۔