ملک میں سیاست اب دشمنیوں میں تبدیل ہوگئی ہے، سابق وزیر خزانہ

اسلام آباد( سٹار ایشیا نیوز )سابق وزیرِخزانہ اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سئنیر رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا ہےکہ ملک میں سیاست اب دشمنوں میں تبدیل ہو گئی ہے۔

’پاکستان کا مالیاتی بحران اور آگےبڑھنےکا راستہ‘ کےعنوان پرگفتگو کرتےہوئےمفتاح اسماعیل نےکہاکہ سیاست دان،عدلیہ اورفوج کو مل بیٹھ کربحران کا حل نکالناچاہیے۔

انہوں نےکہاکہ25ہزار روپےماہانہ اجرت کم ہے، مہنگائی کےتناسب سےاس کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا ہےکہ عمران خان کو190 ملین پاؤنڈ کا حساب دیناہوگا۔

سابق وزیرِخزانہ نےکہاکہ مجھےجنہوں نےجیل میں ڈالاوہ جانتے تھےکہ میں بےقصورہوں۔
یہ بھی پڑھیں: امید ہے سپریم کورٹ مولانا ہدایت الرحمٰن کی رہائی کی خوش خبری دے گی، سراج الحق
ان کاکہنا ہےکہ مجھ پر دکانداروں پرٹیکس کےنفاذ کےلیےپارٹی کی اعلیٰ قیادت کا دباؤ تھا،دکانداروں پرٹیکس نافذ نہ کرنےکا اعتراف کرتاہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں