جوتے پھٹنے سے سسرالی شادی میں شرکت نہ کر سکا، دکاندار کو قانونی نوٹس بھجوا دیا

بھارت میں نئے خریدے گئے جوتے پھٹنے پر شہری نے دکاندار کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے فتح پور میں گیانیندریبھان نامی شخص نے ایک مہنگی دکان سے جوتا خریدا ایک ہفتے کے دوران ہی پھٹ گیا۔ گیانیندریبھان نے شادی میں شرکت کرنا تھا اور یہ اس لئے بھی ضروری تھا کہ وہ اس کے سسرال میں شادی تھی اور جوتا پٹھنے کے سبب شادی میں عدم شرکت کی وجہ سے اہلیہ کی ناراضی بھی مول لینا پڑی۔ گیانیندریبھان نے ساری صورت حال بدمزہ ہونے پر دکاندار کو قانونی نوٹس بھجوا دیا جس میں جوتا پھٹنے سے پیسے کا نقصان اور شادی میں شرکت نہ کرنے سے ذہنی طور پر متاثر ہوا جس کے علاج پر رقم خرچ ہوئی جو دکاندار بطور ہرجانہ ادا کرے۔دکاندار کا کہنا تھا کہ گیانیندریبھان نے جوتا سیل سے خریدا اور ایسے جوتوں کے صرف تلوے کی ذمہ داری لیتے ہیں، اب معاملہ عدالت میں ہے جو دیکھتے ہیں کس کے حق میں فیصلہ سناتی ہے۔,

اپنا تبصرہ بھیجیں