عمران خان کو 9 مئی کے واقعات کی کھل کر مذمت کرنی چاہیے، صدر مملکت

اسلام آباد ( سٹار ایشیا نیوز )صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو 9مئی کےواقعات کی کھل کرمذمت کرنی چاہیے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ9 ئی کےواقعات میں ملوث افراد کی نہ صرف مذمت ہونی چاہیےبلکہ ان کےخلاف کارروائی بھی ہونی چاہیے۔

انہوں نےاپنی بات جاری رکھتےہوئےکہاکہ مگر کارروائی میں انسانی حقوق کا خیال رکھناچاہیے اور مار پیٹ نہیں ہونی چاہیےاور انہیں قانون کے مطابق سزا دینی چاہیے۔

صدر عارف علوی نےبتایاکہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نےجنرل عاصم منیر کی بحیثیت آرمی چیف تقرری کی مخالفت نہیں کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت آج کیا رہی؟
انکا کہنا تھاکہ عمران خان نے کہا تھاکہ جنرل باجوہ کو کہہ دیں جس کوبھی ادارہ آرمی چیف بنائےگا عمران اسےقبول کرےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں