پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

لاہور( سٹار ایشیا نیوز )لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی)کے72 ارکانِ قومی اسمبلی کےاستعفوں کی منظوری کےخلاف درخواستوں پرفیصلہ جاری کردیا۔

عدالتِ عالیہ نےاسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اورالیکشن کمیشن آف پاکستان کیجانب سے تحریک انصاف کے ارکانِ قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دےدیا۔

لاہور ہائیکورٹ نےارکان کو استعفے واپس لینےکیلئے اسپیکر کےسامنےپیش ہونےکی ہدایت کردی۔

عدالتِ عالیہ نےاسپیکرِ قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف کو تمام ممبران کو دوبارہ سن کر مفیصلہ کرنےکی ہدایت بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ہے تو ہم ہیں، راجا پرویز اشرف
لاہورہائیکورٹ نےفواد چوہدری،حماد اظہر،شاہ محمود قریشی،شفقت محمود اورریاض فتیانہ سمیت72 ارکانِ قومی اسمبلی کےاستعفے منظور ہونےکا نوٹیفکیشن کالعدم قراردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں