وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائے گا؟ وزارت خزانہ نے بتا دیا

اسلام آباد(سٹار ایشیا نیوز )وزارت خزانہ نےکہا ہےکہ مالی سال 2023-24کابجٹ9جون کو ہی پیش ہو گا۔

سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس2 جون کو اور قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس3جون کو طلب کرلیا گیا ہے۔

وزیرِ اعظم شہبازشریف قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

وزارت خزانہ کےمطابق موجودہ مالی سال جی ڈی پی گروتھ کا تخمینہ اعشاریہ دو نو فیصد ہے،نئے مالی سال2023-24 کیلئےبجٹ اہداف کو حتمی شکل دی جائےگی،وفاقی ترقیاتی پروگرام کی مد میں7سو ارب روپےتجویز کیےہیں۔

وزارت خزانہ کاکہنا ہےکہ وزیرِ اعظم وفاقی ترقیاتی پروگرام ایک ہزار ارب روپے تک بڑھاسکتےہیں، اگلےمالی سال کےبجٹ کا مجموعی حجم14ہزار6سو ارب سےزیادہ رکھنےکی تجویز ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور سے 9 ہزار عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے
بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئےکمیٹیاں بھی قائم کردی گئیں،اگلے سال کیلئےمعاشی شرح نموکا ہدف3 فیصد سےزیادہ رکھنے کی تجویز ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں