نواز شریف کی تاحیات نااہلی کیخلاف درخواست دیں گے، رانا ثناء اللّٰہ

اسلام آباد(سٹار ایشیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے سئنیر رہنما اور وفاقی وزیر اخلہ رانا ثناء اللّٰہ نےکہا ہےکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی تاحیات نااہلی اور پارٹی کی صدارت سے ہٹانے کیخلاف نظرثانی درخواست دائر کی جائے گی۔

انہوں نےکہاکہ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سےدرخواست کریں گےکہ وہ اس کو نہ سنیں۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کامزید کہنا تھاکہ نواز شریف کا پاکستان آنا ان کی صحت اورالیکشن سے مشروط ہے،انتخابات انشااللّٰہ اکتوبر میں ہوں گے۔

یاد رہےکہ سابق وزیرِ اعظم نوازشریف اورسابق پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین سمیت ماضی میں184/3 کےتحت نااہل ہونےوالوں کو اپیل کا حق مل گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی بحران عدالتوں نے پیدا کیا ہے، عرفان قادر
اس سلسلے میں سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈر ایکٹ کےنفاذ کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا ہے،قانون کےتحت184/3کےفیصلوں پر اپیل سپریم کورٹ کا لارجر بینچ سنےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں