مفت آٹا اسکیم، مبینہ بےضابطگیوں کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع

لاہور ( سٹار ایشیا نیوز)نیب نے پنجاب حکومت کی مفت آٹا اسکیم میں مبینہ بےضابطگیوں کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیاہے،نیب ٹیم نے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کےدفتر پہنچ کرعہدیداروں سےپوچھ گچھ کی۔

فلور ملز ذرائع کےمطابق نیب کی3 رکنی ٹیم2گھنٹے فلور ملز ایسوسی ایشن کےہیڈ آفس میں رہی اورسستے آٹےکا ریکارڈ اورمعلومات طلب کیں۔

ایسوسی ایشن نےٹیم کو گندم کےحصول اور آٹے کی پسائی کےعمل سےآگاہ کیا۔

اس سےقبل نیب ٹیم محکمہ خوراک سےتحقیقات کر چکی ہے،ذرائع کےمطابق چند روز میں فلور ملز مالکان،ڈیلرز اوربیوروکریسی کی گرفتاریاں متوقع ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کے بغیر پاکستان ایک سہ ماہی تو نکال لے گا، سابق وزیر خزانہ
یادرہےکہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے 80 لارب کی آٹا اسکیم میں24ارب کی خوردبرد کاخدشہ ظاہر کیاتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں