آئی ایم ایف کے بغیر پاکستان ایک سہ ماہی تو نکال لے گا، سابق وزیر خزانہ

اسلام آباد( سٹار ایشیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سئنیر رہنما اور سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نےکہا ہےکہ آئی ایم ایف کےبغیر پاکستان ایک سہ ماہی تو نکال لےگا۔لیکن اکتوبر تا دسمبر دوسری سہ ماہی پاکستان کا آئی ایم ایف کے بغیرگزارنا تقریباً ناممکن ہے۔

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نےان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےکیا۔

ان کا کہنا تھاکہ امکانات بہت زیادہ ہیں کہ ہم ڈیفالٹ کرجائیں گے۔جون میں آئی ایم ایف پروگرام کے4سال مکمل ہوجائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارے قانونی قدم کو بھی روکا جاتا ہے، خواجہ محمد آصف
انہوں نےکہاکہ پاکستان کو فوری طور پرنئے آئی ایم ایف پروگرام میں جاناہوگا۔پاکستان نواں ریویو بہتر انداز میں مکمل کرلیتا ہےتو نئےپروگرام میں آسانی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں