میرے سارے اثاثے ڈکلیئرڈ اور ٹیکس شدہ ہیں، مونس الٰہی

اسلام آباد (سٹار ایشیا نیوز)سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری مونس الٰہی نےکہا ہےکہ میڈیا اور سوشل میڈیا سےپتا چل رہا ہےمیرے خلاف ایک نئی ایف آئی آر کاٹی گئی ہے، کہاجارہا ہےکہ میں نے سوا پانچ کروڑ کی منی لانڈرنگ کی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نےکہاکہ پہلےنیب نے میرے اثاثوں کی چھان بین کی اور عدالت میں کہا سارےاثاثے جائزہیں،پھر انہی اثاثوں پر ایف آئی اے نےپرچہ کیا جو ہائیکورٹ سےخارج ہوگیا۔
https://twitter.com/MoonisElahi6/status/1666161730366341122?s=20
مونس الٰہی کا کہنا تھاکہ میرےسارے اثاثے ڈکلیئرڈ اور ٹیکس شدہ ہیں،اثاثوں کی تفصیل ہرسال ایف بی آر اورالیکشن کمیشن میں جمع کرائی جاتی ہیں۔

ان کامزید کہنا تھاکہ سوا پانچ کروڑ کا جو الزام لگایا جارہا ہےاس کی وضاحت میں نےکچھ دن پہلےبھی دی تھی،یہ رقم ڈکلیئرڈ ہے،میرے بینک اکاؤنٹ میں جمع ہوئی اورمیری ملکیت ہے۔

چوہدری مونس الٰہی نےکہاکہ اس رقم کا پورا منی ٹریل میری ٹیکس ریٹرن میں موجود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں