اسلام آباد(سٹار ایشیا نیوز)اسلام آباد کی انسدادِ دہشتگردی کی عدالت کےجج راجہ جواد عباس کے روبرو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کےوکلاء نعیم پنجوتھا اورعلی اعجاز بٹر پیش ہو گئے۔
وکیل نعیم پنجوتھا نےعدالت کو بتایاکہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کےوکیل سلمان صفدر چیئرمین پی ٹی آئی کے ایک اور کیس میں کچہری میں مصروف ہیں، وہ ایک گھنٹے تک آ رہے ہیں،جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی لاہور سےاسلام آباد آ رہےہیں۔
وکیل علی اعجاز بٹر نےبتایاکہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کیخلاف آج 18کیسز ہیں۔
اے ٹی سی جج راجہ جواد عباس نےہدایت کی کہ آپ لوگ اپنی مینجمنٹ کےحساب سےعدالت میں پیش ہو جائیں،کیا چیئرمین پی ٹی آئی شاملِ تفتیش ہوئے؟
وکیل نعیم پنجوتھا نےجواب دیاکہ تحریری جواب جمع کرا دیا ہے،جو وصول بھی کر لیاگیا ہے۔
اے ٹی سی نےپی ٹی آئی کےوکیل سےذاتی حیثیت میں چیئرمین پی ٹی آئی کےشاملِ تفتیش ہونے سےمتعلق قانونی نکات پرمعاونت طلب کرلی۔
اس کےساتھ ہی اسلام آباد کی انسدادِ دہشتگردی کی عدالت کےجج راجہ جواد عباس نےسماعت میں وقفہ کر دیا۔