اسلام آباد(سٹار ایشیا نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ تکبّر،ضد،اَنا، اپنی ذات و مفادات کےبُت کا ہاؤس آف کارڈز دھڑام سےزمیں بوس ہوگیا ہے۔
اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ پی ٹی آئی سے روح نکل گئی،پارٹی بنانےوالوں کےچلے جانےسےبس اب بُت ہی باقی رہ گیا ہے۔
دل کے پھپھولے جل اٹھے سینے کے داغ سے
اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے
تکبر، ضد، انا، اپنی ذات و مفادات کے بت کا ہاؤس آف کارڈز دھڑام سے زمین بوس ہوگیا ہے۔ پی ٹی آئی سے روح نکل گئی، پارٹی بنانے والوں کے چلے جانے سے بس اب بت ہی باقی رہ گیا ہے۔ مغرور نے کہاتھا کہ کسی کے آنے اور…— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) June 8, 2023
مریم اورنگزیب نےمزید کہاکہ مغرور نےکہا تھا کسی کےآنے اور جانے سےفرق نہیں پڑتا،وہ آج عبرت کی زندہ مثال بن چکا ہے۔
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نےایک شعربھی شیئر کیا۔
دل کےپھپھولےجل اُٹھے سینے کےداغ سے
اِس گھر کو آگ لگ گئی گھر کےچراغ سے