انتخابات اکتوبر یا نومبر میں ہوں گے، وفاقی وزیر احسن اقبال

اسلام آباد(سٹار ایشیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے سئنیر رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ آئینی مدت پوری ہونےکےبعد اکتوبر یا نومبر میں انتخابات ہوں گے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نےاپنے ایک بیان میں کہاکہ انتخابات کروانا کسی کےچاہنے یا نہ چاہنےکی بات نہیں۔

انہوں نےمزید کہاکہ آئین واضح ہےانتخابات ہوں گے،جو نگران حکومت آئےگی اس کا مینڈیٹ آئین کےمطابق دیے گئےوقت میں انتخابات کرواناہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر میں آندھی و بارش کا الرٹ جاری
وفاقی وزیر احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف پاکستان ضرور واپس آئیں گے،ن لیگ اپنےپلیٹ فارم سےآئندہ انتخابات لڑے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں