ملک آئین کے مطابق چلے گا یا آصف زرداری کے کہنے پر؟ سراج الحق

لاہور(سٹار ایشیا نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق کاکہنا ہےکہ ملک آئین کےمطابق چلےگا یا آصف زرداری کےکہنے پرچلےگا؟

لاہور کےالحمرا ہال میں تقریب سےخطاب کرتے ہوئےامیر جماعت اسلامی سراج الحق نےکہاکہ ملک کے24کروڑ عوام لاوارث ہوچکے۔حکومت عوام کو ریلیف دینےمیں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کاکہنا تھاکہ وزیراعظم کہتےہیں بجٹ آئی ایم ایف کےمطابق پیش کیا۔

انہوں نےکہاکہ نیب اور عدالتیں ان کےسامنے بےبس ہے۔آصف زرداری کیسےکہتےہیں کہ الیکشن تب ہوگاجب وہ چاہیں گے۔

سراج الحق نےکہاکہ کیا ملک آئین کےمطابق چلے گا یا آصف زرداری کےکہنےپرچلےگا؟۔ملک میں حقیقی جمہوریت کی ضرورت ہے۔

امیر جماعت اسلامی نےکہاکہ یہ حکومت کرتےہیں اور باہر چلےجاتےہیں،قرض ہم ادا کرتےہیں،تمام پارٹیوں نےحکومت کرلی،اب باری عوام کی ہے۔

انہوں نےکہا آف شورکمپنیوں کا کیس لےکر سپریم کورٹ گیاتو مجھےکہاگیا نیب کےپاس جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
سراج الحق نےکہاکہ ملک کےتمام ادارے اس وقت خسارےمیں ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں