اسلام آباد ہائیکورٹ کے نئے توشہ خانہ کیس میں ریمارکس

انی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی نئے توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کیخلاف درخواست پراسلام آباد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ نیب نے اپنی نیک نیتی ثابت کرنی ہے کہ وہ استعمال نہیں ہورہا،نیب نے یہ ثابت کرنا ہے کہ وہ آزادانہ کارروائی کررہے ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی نئے توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اورجسٹس بابرستارنے سماعت کی،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے، سلمان صفدر نے کہاکہ نیب کی جانب سے نوٹس جاری کئے گئے جنہیں چیلنج کیا،ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست بھی دائر کی گئی،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ کیا 8مئی کو کال اپ نوٹس جاری کیا گیا، سلمان صفدر نے کہاکہ جی بالکل، ایک ہی نوٹ آیا جسے چیلنج کیا گیا،29جولائی کو سماعت میں 10دن کا ریمانڈ دیا گیا،یکم اگست کو درخواست پر اس عدالت میں سماعت ہوئی،ان درخواستوں میں سے ایک پر 8مارچ کو آخری بار سماعت ہوئی اس کے بعد کچھ نہیں ہوا،طلبی کے نوٹسز کے بعد درخواست ضمانت دائر کردی گئی،نیب کال اپ نوٹسز کے سوا کچھ بھی فراہم نہیں کیا گیا، ہمیں صرف ایک کال اپ نوٹس موصول ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں