سیف سٹی پراجیکٹ پر اہم پیشرفت

لاہور(سٹار ایشیا نیوز)چینی کمپنی کیجانب سےلاہور میں سیف سٹی کیمرے ٹھیک کرنےکا سامان پہنچ گیا۔

سیف سٹی کےترجمان نےکہا ہےکہ چینی کمپنی کو عید تک تمام ضروری آلات منگوانےکا الٹی میٹم دیاگیاتھا۔

ترجمان کاکہنا ہےکہ سامان میں کیمرے،پاور بیٹریاں، ایل سی ڈیز اوردیگر تکنیکی سامان شامل ہے۔

انہوں نےکہاکہ چینی کمپنی کو 14اگست تک دو ہزار مزید کیمرے فعال کرنےکا ٹارگٹ دیاگیا ہے، معاہدے کےمطابق چینی کمپنی پراجیکٹ کو100 فیصد مکمل فعال بنانےکی ذمےدار ہے۔

اس حوالے سےآئی جی پنجاب کا کہنا ہےکہ سیف سٹی پراجیکٹ مکمل فعال ہونےسےجرائم پیشہ افراد کےگرد گھیرا تنگ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، عثمان بزدار آج نیب لاہور میں طلب
آئی جی پنجاب کاکہنا ہےکہ کیمرے اورسافٹ ویئر فعال ہونے سےسیکیورٹی اور مانیٹرنگ کا عمل مزید مؤثر ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں