نالائق شخص کو چار سال مسلط کر کے ملک تباہ کیا گیا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (سٹار ایشیا نیوز)وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نےکہا ہےکہ نالائق شخص کو چارسال تک پاکستان پر مسلط کر کےملک تباہ کیاگیا، تحریک انصاف کےاپنے لوگوں نےپانامہ سازش کو بےنقاب کردیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نےکہاکہ اس وقت پاکستان کی مشکلات کاحل نواز شریف کےپاس ہے،ان کو پاکستانی عوام نےووٹ دے کر تیسری مرتبہ وزیرِاعظم بنایا تھا۔

انہوں نےکہاکہ نواز شریف کےدور میں معیشت کو استحکام مل چکا تھا،سی پیک کا تحفہ چینی صدرشی جن پنگ اور نواز شریف کا وژن ہے۔

مریم اورنگزیب کاکہنا ہےکہ سی پیک منصوبہ شروع ہوتےہی سازشی عناصر متحرک ہو گئےتھے، نالائق شخص چارسال تک پاکستان پرمسلط رہا،گزشتہ حکومت کی نااہلی کےباعث ملک میں توانائی سمیت کئی بحران پیدا ہوئے۔

وفاقی وزیر نےکہا ہےکہ یہ کہانی صرف چار سال کی نہیں،اس کی شروعات2013 میں ہوچکی تھی، 2013میں ملک میں مہنگائی،دہشتگردی، بیروزگاری تھی،ملک ڈیفالٹ کی نہج پرتھا،کچھ سازشی عناصر نےنالائق ٹولےکو ملک پرمسلط کیا۔

ان کاکہنا ہےکہ آج سی پیک کو10سال مکمل ہو چکے ہیں،یہ ڈی چوک پرکھڑے ہو کر ملک کو جلانےکی بات کرتا تھا،کنٹینر پر کھڑے ہو کر سول نافرمانی کی تحریک چلانےکا کہتا تھا۔

وزیرِ اطلاعات نےکہاکہ اتحادی حکومت ایک سال سےمعاشی تباہی،بدحالی،بیروزگاری، لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی ختم کرنےکی کوشش کر رہی ہے،نواز شریف نےہی ملک کےاندر سیاسی استحکام کی بنیاد رکھی، صوبوں میں اکثریت رکھنےوالی جماعتوں کو وہاں حکومتیں بنانےکا موقع دیا۔
یہ بھی پڑھیں: نیدرلینڈز: موبائل فونز کے استعمال پر پابندی عائد
مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا ہےکہ آج 5 جولائی کےدن وزیرِ اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت پر شب خون مارا گیا،آج کےدن ایک آمر نے جمہوریت کا قتل کیا تھا،آج کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی برسی کا بھی دن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں