نیدرلینڈز: موبائل فونز کے استعمال پر پابندی عائد

نیدرلینڈز(سٹار ایشیا نیوز)نیدرلینڈز نے درس و تدریس کےعمل میں خلل پیدا کرنےوالی ٹیکنالوجی کی روک تھام کےسلسلے میں کلاس رومز میں موبائل فونز پرپابندی عائد کردی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق ڈچ حکومت کاکہنا ہےکہ موبائل،ٹیبلٹ اور اسمارٹ واچ طلبہ کے سیکھنے کےعمل میں رکاوٹ کا سبب بن رہے ہیں،اس لئےنئےسیشن کے آغاز سےکلاس میں ان کی اجازت نہیں ہوگی۔

ڈچ حکومت کامزید کہنا ہےکہ مختلف رپورٹس کے مطابق دوران تعلیم کلاس رومز میں موبائل فونز کے استعمال سےمضر اثرات مرتب ہوتےہیں،طلبہ کی توجہ مرکوز کرنےکی صلاحیت اور کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔اس وجہ سےیکم جنوری2024 سےکلاس رومز میں موبائل فونز کےساتھ ساتھ ٹیبلیٹ اور اسمارٹ واچز کےاستعمال پرپابندی عائد ہوگی۔

ڈچ حکومت نےتمام اسکولوں کو ہدایت نامے جاری کرتےہوئے کہاکہ اکتوبر تک تمام اساتذہ، والدین اور شاگردوں سےان نئے اصولوں پراتفاق کرنےکو کہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی سطح پر پیر دنیا کا گرم ترین دن تھا
ڈچ وزیر تعلیم رابرٹ ڈجک گراف نے پارلیمنٹ کو بتایاکہ انہیں امید ہےکہ یہ اقدام ثقافتی تبدیلی کا آغاز کرےگا اور سیکھنے کےعمل میں بہتری آئےگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں