پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جا رہے گال ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے۔ پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز اسکور کر لیے تھے۔ دوسرے کریز پر اس وقت دھننجیا ڈی سلوا اور رمیش مینڈس موجود ہیں،پہلے روز کھیل کے اختتامی اوور میں سدیرا سمارا وکرما آغا سلمان کی گیند پر امام الحق کو کیچ دے بیٹھے تھے، انہوں نے 36 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ نسیم شاہ، ابرار احمد اور آغا سلمان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا تھا۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ 24 جولائی سے کولمبو میں شروع ہوگا۔