کراچی : اکیڈمی جانے والی بچیوں سے واردات میں ملوث گروہ کے اہم کارندے کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ گلشن اقبال میں بچیوں سے واردات کی تھی۔کراچی : اکیڈمی جانے والی بچیوں سے واردات میں ملوث گروہ کے اہم کارندے کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ گلشن اقبال میں بچیوں سے واردات کی تھی۔پولیس حکام نے بتایا کہ حال ہی میں سوشل میڈیا اور میڈیا پر وائرل ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی شناخت کی گئی، جس کے بعد جوہر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم علی اکبر کو دھر لیا۔ملزم کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم نے اپنے دیگر مفرور ساتھیوں کے ہمراہ 26 جولائی کو گلشنِ اقبال کے علاقے میں معصوم بچیوں کو اس وقت نشانہ بنایا تھا جب وہ اکیڈمی جا رہی تھیں۔ملزمان نے اسلحے کے زور پر بچیوں سے موبائل فون، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹیں اور موقع سے فرار ہو گئے تھے۔پولیس نے ملزم علی اکبر کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ واردات میں ملوث اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
