لاہور: باغبان پورہ میں چھت گرنے کا واقعہ، ہلاکتیں 11 ہوگئیں

لاہور میں مکان کی چھت گرنے کے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی۔ لاہور کے علاقے باغبان پورہ میں گزشتہ روز یہ انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جس میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے جب کہ مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق 2 مرلے کے 3 منزلہ مکان میں 3 بھائی رہتے تھے، ایک کی بیٹی کی سال گرہ تھی اور خوشیوں میں بہن بھی شریک ہونے آئی تھی۔ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ پہلے اوپر والی چھت دوسری منزل پر اور دوسری چھت نیچے کی منزل پر آگری جس کے نتیجے میں خوشیوں بھرا ماحول ماتم میں بدل گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں

three × one =