اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز داخلہ ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) 2026 ملتوی کر دیا گیا ہے۔ امتحان کے انعقاد کے لیے نئی تاریخ بھی مقرر کر دی گئی ہے۔ایم ڈی کیٹ 2026 جو 16 اگست کو ہونا تھا، اب 20 ستمبر 2026 کو منعقد ہوگا۔پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ ڈی سی) نے ایم ڈی کیٹ کے شیڈول میں تبدیلی کا اعلان کر دیا۔ امتحان کی تاریخ تبدیل کرنے کا فیصلہ شفاف، محفوظ اور منظم انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا۔پی ایم ڈی سی کے مطابق ایم ڈی کیٹ کی تمام دیگر شرائط، قواعد اور امتحانی انتظامات بدستور برقرار رہیں گے۔امیدوار، والدین اور تعلیمی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مزید معلومات کے لیے پی ایم ڈی سی کی سرکاری ویب سائٹ اور آفیشل ذرائع سے رابطے میں رہیں۔
