پولیس کی گاڑی پر سیدھی فائرنگ، نوجوان جاں بحق

کراچی میں پولیس نے کار پر فائرنگ کردی، واقعے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے گاڑی کو روکنے کے بجائے سیدھے فائر کئے، چار اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں پولیس اہلکاروں نے ایک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تاہم ڈرائیور نے گاڑی نہ روکی جس پر پولیس اہلکاروں نے اس پر فائرنگ کردی۔ پولیس حکام کا دعوی ہے کہ چھالیہ لے جانیوالی گاڑی نہ روکنے پر اہلکاروں نے فائرنگ کی، جس سے گاڑی کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔ پولیس حکام نے واقعے کی شکایت ملنے پر تحقیقات کا آغاز کردیا۔ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے گاڑی روکنے کے بجائے سیدھے فائر کئے۔ ایس ایس پی ویسٹ نے مزید کہا کہ چاروں پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کیا جارہا ہے، گاڑی سے سولہ کے قریب چھالیہ کے بورے ملے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں