فاسٹ بولر نسیم شاہ نے اروشی سے متعلق دلچسپ بیان دیدیا

کراچی(سٹار ایشیا نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نےبالی ووڈ کی معروف اداکارہ اروشی روٹیلا سےمتعلق دلچسپ بیان دے دیا۔

فاسٹ بولر نسیم شاہ نےایک بار کہا تھاکہ وہ اروشی کو نہیں جانتے تاہم ایک حالیہ پریس کانفرنس کےدوران انہوں نےبالواسطہ طور پر بھارتی اداکارہ کو شادی کی پیشکش کردی۔

فاسٹ بولر نسیم شاہ سے ایک تقریب میں سوال کیا گیاکہ اداکارہ اروشی روٹیلا کےنام کوئی میسج دےدیں؟جس پر نسیم شاہ نے مسکرا کر جواب دیتےہوئے کہاکہ میرے میسج کو آپ لوگ وائرل کردیں گے،انہوں نےکہاکہ اگر دلہن تیار ہےتو شادی کرلیں گے۔

دوسری جانب فاسٹ بولر کےجواب پر بھارتی اداکارہ کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل سامنےنہیں آیا ہے۔واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہےجبکہ صارفین اپنےدلچسپ تبصر بھی کررہے ہیں۔

یاد رہےکہ گزشتہ سال ایشیاءکپ کےدوران نسیم شاہ کےساتھ پوسٹ کی گئی ویڈیو اسٹوری شیئر کی تھی جبکہ رواں سال فروری میں معروف بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے کرکٹر کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد بھی دی تھی،جس پر فاسٹ بولر نسیم شاہ نےشکریہ ادا کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں