سابق صدر مملکت اور پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ میں قیدی نمبر 804 کی طرف سے وعدہ کرتا ہوں وہ بدلہ نہیں لے گا بلکہ درگزر کرے گا۔” آئی این پی ” کے مطابق سابق صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اب بھی وقت ہے تباہ کن ضد اور نفرت چھوڑیں، امن اور انصاف کی طرف قدم بڑھائیں۔ شیریں مزاری جھوٹ نہیں بولتی ہیں، مجھے یقین ہے کہ یہ حقیقت ہے اور میں خود ان سے یہ روداد سن چکا ہوں، بڑے افسوس اور بڑی شرم کی بات ہے جنہوں نے یہ کیا وہ کون ہیں؟ سابق صدر کا کہنا تھا کہ میں کس کی مذمت کروں؟گمراہی3 اقسام کی ہوتی ہے، پہلی راستہ جان بوجھ کے غلط پکڑا، دوسری راستہ بھول گئے اور گم ہو گیا، تیسری اب پریشانی ہے لیکن انا بیچ میں رکاوٹ ہے کہ واپس کیسے جائیں، لیکن اب بھی وقت ہے کہ تباہ کن ضد اور نفرت چھوڑیں، امن اور انصاف کی طرف قدم بڑھائیں میں قیدی نمبر 804 کی طرف سے وعدہ کرتا ہوں وہ بدلہ نہیں لے گا بلکہ درگزر کرے گا اور حل نکل آئے گا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments