اظہر علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں اس کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اب باضابطہ طور پر آئی سی سی لیول 3 کوالیفائیڈ کوچ ہیں۔سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ کرکٹ نے ان کے سفر کے دوران انہیں بے شمار سبق، یادیں اور مواقع فراہم کیے، اب وہ کھیل کو واپس کچھ دینے کے لیے اپنا تجربہ منتقل کرنا چاہتے ہیں۔
