حج کے خواہشمندوں کے لیے بڑی خوشخبری

اسلام آباد( سٹار ایشیا نیوز )اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نے رواں سال کے حج انتظامات کی منظوری دےدی۔

اعلامیے کےمطابق وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت ای سی سی کا اجلاس منعقد ہوا۔

وزارتِ خزانہ کے اعلامیے میں کہاگیا ہےکہ ای سی سی نے واں سال کے حج انتظامات کی منظوری دےدی ہے۔

اعلامیے میں بتایاگیا ہےکہ حج انتظامات کے لیے16کروڑ 30لاکھ ڈالرز فراہم کرنےکی منظوری دی گئی ہے۔

وزارتِ خزانہ کا اعلامیے میں کہنا ہےکہ اس سال حج کےلیے درخواست دینےوالے تمام افراد حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

اعلامیےمیں وزارتِ خزانہ کا یہ بھی کہنا ہےکہ اس سال72ہزار869 افراد حج ادا کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں