حکومت بات چیت کے لیے تیار ہے تو ہم بھی تیار ہیں، اسد عمر

اسلام آباد( سٹار ایشیا نیوز )پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کےسیکریٹری جنرل اسد عمر کا کہنا ہےکہ حکومت بات چیت کےلیے تیار ہے تو ہم بھی تیار ہیں،حکومت کےساتھ ابھی تک کوئی مذاکرات شروع نہیں ہوئے،جب بھی مذاکرات ہوتےہیں شروعات حکومت کرتی ہے۔

ایک انٹرویو میں بات کرتےہوئے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہاکہ پاکستان 1971ء کےبعد بدترین بحران سےگزر رہا ہے، سب کی ذمےداری ہے بحران سے نکلنےمیں معاونت کریں۔

انہوں نےکہاکہ پنجاب اور خیبرپختونخوا الیکشن کو میری خواہش کےباوجود بھی آگے نہیں لےجایا جاسکتا،باقی اسمبلیوں کےالیکشن کےبارے میں لچک کی گنجائش موجود ہے، پنجاب اور خیبرپختونخوا الیکشن میں کوئی درمیانی راستہ نکالناچاہتے ہیں تو بتادیں۔

انہوں نےمزید کہاکہ پارلیمان آئین میں ترمیم چاہتی ہے، دوتہائی اکثریت سے کرسکتی ہے، حکومت کے پاس دوتہائی اکثریت موجود نہیں،آئین میں ترمیم نہیں کرسکتی۔

اسد عمر کا کہنا تھاکہ گورنر اور صدر کے پاس الیکشن کی تاریخ دینےکا اختیار ہے،یہ اختیار آئین کی حدود کےاندر ہےجو 90دن میں الیکشن کرانے کا ہے۔

انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کا اس سال کا بجٹ ساڑھے9ہزار ارب روپے سےزائد ہے، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کےلیے 21ارب روپے چاہئیں۔

رہنما پاکستان تحریک انصاف نےیہ بھی کہاکہ بحران سے نکلنے کا نئےانتخابات کے سوا کوئی راستہ ہےتو بتادیں، جب تک الیکشن نہیں کرائیں گے بحران بڑھتا جائےگا،عدلیہ آئین سے انحراف نہ ہونےدے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں