ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کو سخت تنقید کا سامنا

ویسٹ انڈیز(سٹار ایشیا نیوز)ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کےورلڈ کپ سےباہر ہوتےہی مقامی اورسابق کرکٹرز نےتوپوں کا رخ بورڈ کی طرف کرلیا۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان کارلوس بریتھ ویٹ نےکہا ہےکہ یہ وہ کم ترین جگہ ہےجہاں آپ جا سکتےہیں،یہ چیز عرصہ دراز سےہماری طرف بڑھ رہی تھی۔

کارلوس بریتھ ویٹ نےکہاکہ گزشتہ برس ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کا سپر 12مرحلہ مِس کیا،وائٹ بال کرکٹ میں گزشتہ برسوں سےمشکلات رہی ہیں۔

انہوں نےکہاکہ ویسٹ انڈیز کرکٹ کو بےشمار مسائل کاسامنا ہے،ٹیلنٹ کی شناخت نہ کر پانا مسائل میں سےایک ہے۔

سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر این بشپ نےکہا ہ کہ یہ ڈرامائی انداز سےاپنے ایک مقام سےگرنا ہے،ویسٹ انڈیز ٹیم ون ڈےاور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ دو دو بار جیت چکی ہے۔

این بشپ نےکہاکہ کپتان تبدیل کرو،کوچ تبدیل کرو، جو چاہےتبدیلی لاؤ لیکن نتائج توقعات کےبرعکس ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: علی بابا گروپ کے بانی کی پاکستان آمد
انہوں نےیہ بھی کہاکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم بلند عزائم کےساتھ کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے کےلیے گئی لیکن اس کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں