علی بابا گروپ کے بانی کی پاکستان آمد

لاہور(سٹار ایشیا نیوز)چین کی ملٹی نیشنل کاروباری کمپنی علی بابا کےبانی جیک ما اپنا کٹھمنڈو کا دورہ مکمل کرنے کےبعد پاکستان پہنچ گئے۔

جیک ما مبینہ طور پرجمعرات کو ہانگ کانگ بزنس ایوی ایشن کےایک چارٹرڈ طیارےپر پاکستان کیلئے سفر پر روانہ ہوئےتھے۔

سابق وزیرِ مملکت اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کے چیئرمین محمد اظفر احسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انکشاف کیا ہےکہ جیک ما دراصل ایک نجی دورے پرلاہور میں موجود ہیں۔

اُنہوں نےاپنے ٹوئٹ میں لکھا ہےکہ وہ سات افراد کی ایک ٹیم کے ساتھ پاکستان آئے ہیں جن میں پانچ چینی، ایک امریکی اور ایک ڈنمارک کا شہری شامل ہے۔
https://twitter.com/MAzfarAhsan/status/1674697835067985920?t=sdQbkpNhMFMuxAF8x9G-xA&s=19
اُنہوں نےاپنے ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا ہےکہ چین کا سفارتخانہ بھی جیک ما کے دورہ پاکستان اور یہاں پر ان کی مصروفیات کی تفصیلات سےآگاہ نہیں ہے۔

اس سےقبل جیک ما منگل کی دوپہر کٹھمنڈو پہنچے تھےجہاں انہوں نے دواریکا ہوٹل میں قیام کیا۔
یہ بھی پڑھیں: شہر قائد میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
کٹھمنڈو میں اپنےقیام کےدوران انہوں نے مختلف مقامات کاسفر بھی کیا،جن میں تھمیل،بھکتا پور،دربار اسکوائر اور کلیمتی سبزی منڈی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں