آسٹریلیا نے ورلڈ کپ کے لیے سکواڈ کا اعلان کردیا

آسٹریلیا نے ورلڈ کپ کے لیے سکواڈ کا اعلان کردیا

کرکٹ آسٹریلیا نے ورلڈکپ، دورہ جنوبی افریقہ اور بھارت کے لیے سکواڈز کا اعلان کردیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈکپ کے لیے 18 رکنی ابتدائی سکواڈکا اعلان کیا گیا ہے، آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ میں 3 ٹی ٹوئنٹی، 5 ون ڈے اور بھارت میں 3 ون ڈے میچز کھیلنا ہیں۔ کپتان پیٹ کمنز، مچل سٹارک، جوش ہیزل ووڈ،کیمرون گرین اور ڈیوڈ وارنر ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں شامل نہیں، یہ تمام کھلاڑی ون ڈے سیریز کے لیے جنوبی افریقہ میں ٹیم کو جوائن کریں گے جب کہ مچل مارش کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ورلڈ کپ کے لیے پیٹ کمنز کپتان، سین ایبٹ، ایشٹن اگر، ایلکس کیرے ، ناتھن ایلس، کیمرون گرین، ایرون ہارڈی ، ٹراوس ہیڈ، جوش ہیلز ووڈ، جوش انگلس، مچل مارش، گلین میکسول، تنویر سانگا، سٹیو سمتھ، مچل مارش، مارکس اسٹونیز، ڈیوڈ وارنر اور ایڈم زیمپا شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں