لارڈز ٹیسٹ: دوسرے دن کا آغاز، انگلینڈ کے 248 رنز پر 9 کھلاڑی آؤٹ

میزبان انگلینڈ نے پہلے دن کے اختتام پر 56 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 248 رنز بنا لیے تھے۔پاکستان نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو قومی ٹیم کے فاسٹ بولرز نے سازگار کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے میزبان بیٹرز کو مشکلات سے دوچار کردیا تھا۔محمد عباس نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد علی نے 3 وکٹیں حاصل کیں، خرم شہزاد نے بھی ایک وکٹ حاصل کی۔انگلینڈ کی جانب سے اوپننگ بیٹرز پاکستان کے فاسٹ بولرز کے سامنے زیادہ دیر مزاحمت نہ کرسکے، بین ڈکٹ 17 اور ایمیلو گے 8 رنز بنا محمد عباس کا نشانہ بنے جب کہ کپتان جو روٹ 4 ر اور جوفرا آرچر 14 رنز بنا کر محمد عباس کو وکٹ دے بیٹھے۔انگلینڈ کی ابتدائی بیٹنگ لڑکھڑانے کے بعد جارڈن کاکس اور جیمی اسمتھ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ جارڈن کاکس نے 55 اور وکٹ کیپر بیٹر جیمی اسمتھ نے 61 رنز بنائے۔واضح رہے کہ خراب روشنی کے باعث پہلے روز کا کھیل مقررہ وقت سے پہلے ختم کرنا پڑا تھا۔لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی توجہ انگلینڈ کی آخری وکٹ حاصل کرنے کے بعد اپنی پہلی اننگز میں مضبوط بیٹنگ پر ہوگی۔

اپنا تبصرہ لکھیں

3 × 1 =