افغانستان کیخلاف پہلے ون ڈے میچ کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی

افغانستان کیخلاف پہلے ون ڈے میچ کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی

افغانستان کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کے لیے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی, واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا۔ نجی چینل کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان ٹیم نے پہلےمیچ میں فل اسٹرنتھ کےساتھ میدان میں جانےکا فیصلہ کیا ہے، سیریزکے دوران روٹیشن پالیسی اپنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ممکنہ پلیئنگ الیون میں کپتان بابراعظم، فخر زمان اور امام الحق شامل سمیت محمد رضوان،سلمان علی آغا،افتخار احمد اور شاداب خان شامل ہوں گے۔اس کے علاوہ شاہین آفریدی،اسامہ میر،نسیم شاہ اورحارث رؤف بھی ممکنہ پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں