فائیو سائیڈ ایشیا ءہاکی،پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی

فائیو سائیڈ ایشیا ءہاکی،پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی

فائیو سائیڈ ایشیا ءہاکی کپ میں پاکستان کی شاندار فتوحات کا سلسلہ جاری ، پاکستان نے اپنے تیسرے میچ میں روایتی حریف بھارت کو اعصاب شکن مقابلے میں 4-5 سے شکست دے دی۔پاکستان 3 میچز میں 9 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہے جس نے 3 میچز میں 39 گول کیے۔عمان کے شہر صلالہ میں جاری ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سنسنی خیز میچ کھیلا گیا جو پاکستان نے 4کے مقابلے میں5 گول سے جیت لیا، ایونٹ میں قومی ٹیم کی یہ تیسری کامیابی ہے۔پاکستان کی جانب سے ارشد لیاقت نے 2 جبکہ ذکریا حیات، عبدالرحمان اور رانا عبدالوحید نے ایک، ایک گول سکور کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں