آسٹریلیا نے تیسرے ون ڈے میں بھارت کو شکست دے دی

تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 66رنز سے شکست دے دی تاہم بھارت یہ سیریز 2-1سے جیت گیا۔ آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 352رنز بنائےجس کے جواب میں بھارت کی پوری ٹیم 286رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ اوپنرز ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش نے دھوا ں دار بلے بازی کا مظاہرہ کیا ۔ڈیوڈوارنر 56اور مچل مارش 96سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔ سٹیو سمتھ 74، مارنس لبو شگنے 72،ایلکس کیرے 11، میکسوئل 5اور کیمرون گرین 9سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ 3،کلدیپ یادیو 2جبکہ محمد سراج اور کرشنا ایک ،ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں بھارت کے اوپنر ز رروہت شرما 81، واشنگٹن سندر 18،ویرات کوہلی56، شہریاس ایئیر 48، کے ایل راہول 26اور رویندرا جدیجہ 35سکور بنا کر آوٹ ہوئے، ان کے علاوہ کوئی بھی بھارتی بلے باز ڈبل فگر میں نہ جا سکا۔آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکسوئل نے 4جبکہ جوش ہیلزووڈ نے 2کھلاڑیو ں کو آوٹ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں