شدید گرمی اور پانی کا بحران، پڑوسی ملک میں بیئر کی فروخت نے نیا ریکارڈ قائم کردیا

شدید گرمی میں میں پانی کے بحران کے سبب بھارتی ریاست کرناٹک میں بیئر کی فروخت نے نئے ریکارڈز قائم کر دیئے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق کرناٹک کا دارالحکومت بنگلورو، جو بھارت کی ’سیلیکون ویلی‘ بھی کہلاتا ہے، میں حالیہ ہفتوں میں بیئر کی فروخت میں کئی گنا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ریاست کرناٹک میں گزشتہ 15دن کے دوران بیئر کے2کروڑ 35لاکھ کارٹن فروخت ہوئے۔ بھارت کے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے ڈیٹا کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران پورے ملک میں جتنی بیئر فروخت ہوئی، اس کا 61فیصد ریاست کرناٹک میں فروخت ہوا۔ محکمہ ایکسائز کے ڈیٹا سے معلوم ہوا ہے کہ کرناٹک میں رواں سال کے آغاز سے ہی بیئر کی فروخت میں تیزی کا رجحان ہے اور اب تک اس میں 100فیصد سے زائد اضافہ ہو چکا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ریاست میں بیئر کی طلب اس قدر بڑھ چکی ہے کہ اسے پورا کرنا مشکل ہو رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں