اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی،معاہدے کے باوجود رفح پر حملے جاری رکھنے کا اعلان

رفح میں فوجی آپریشن نہ کرنے کے عالمی دباؤ کے باوجود اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی برقرار ہے۔نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ ہو بھی جائے تو رفح پر حملے سے نہیں رُکیں گے۔ تمام مقاصد حاصل کیے بغیر جنگ روکنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ہم رفح میں جائیں گے اور حماس کی بٹالین کو ختم کریں گے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے کہا معاہدہ ہو یا نہ ہو ہم مکمل فتح حاصل کرنے رفح ضرور جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں