شرمناک الزام میں سعودی عرب میں2 پاکستانی گرفتار

سعودی عرب کے مدینہ ریجن میں منشیات فروشوں کے خلاف چھاپوں میں 2 پاکستانی شہری گرفتار ہو گئے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق گرفتار ملزمان مبینہ طور پر نشہ آور دوا ’میتھامفیٹامین‘ کی فروخت میں ملوث تھے جنہیں گرفتاری کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ان چھاپوں میں دیگر متعدد منشیات فروشوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جن میں سے اکثریت کا تعلق غیرممالک سے ہے۔رپورٹ کے مطابق زکوٰۃ، ٹیکس اینڈ کسٹمز اتھارٹی نے 2 جگہوں پر منشیات سعودی عرب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ دوبہ پورٹ پر ایک ٹرک میں لدے سامان میں 93ہزار750نشہ آور گولیاں چھپا کر سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ اسی طرح الحدیثہ پورٹ پر آٹے سے لدی ایک گاڑی سے نشہ آور دوا کیپٹاگون کی 2لاکھ 1ہزار600گولیاں برآمد ہوئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں