ایرانی حملے میں اسرائیلی ایئربیس پر موجود طیاروں کو بھی نقصان، مزید تفصیلات سامنے آگئیں

ایران کے اسرائیل پر حملے میں اسرائیلی ایئربیس نیواتیم (Nevatim) پر پانچ میزائل لگے جس سے ایئربیس کے تین رن ویز اور دو طیاروں کو نقصان پہنچا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ ایرانی میزائلوں سے اسرائیلی ایئربیس پر کھڑے ایک سی ون 30طیارے اور ایک ایف 35لڑاکا طیارے کو نقصان پہنچا۔اسرائیل کی طرف سے گزشتہ روز اپنے فوجی اڈے کو پہنچنے والے نقصان کا اعتراف کرتے ہوئے نقصان کی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں۔ ایرانی حکام کے مطابق اسرائیل نے اسی ایئربیس سے شام کے دارالحکومت دمشق میں واقع ایرانی سفارتخانے پر حملہ کیا تھا۔
گزشتہ روز ایران کے سالانہ آرمی پریڈ ڈے پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے اسرائیل کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے اگر آئندہ کوئی شرانگیزی کی تو اسے تیز تر اور طاقتور انتقامی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ’’ایران کی خودمختاری پر معمولی حملے کا جواب بھی انتہائی سخت ہو گا۔ ‘‘

اپنا تبصرہ بھیجیں