ایلون مسک نے امریکہ میں ٹک ٹاک پر پابندی کی مخالفت کردی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس اور ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے امریکہ میں چینی ویڈیو شیئرنگ ایپ ‘ٹک ٹاک’ پر پابندی کی مخالفت کردی۔ایلون مسک نے ٹک ٹاک پر پابندی کے اقدام کو آزادی اظہارِ رائے کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ’امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی نہیں لگنی چاہیے حالانکہ اس پر پابندی سے ‘ایکس’ پلیٹ فارم کو فائدہ ہوسکتا ہے۔ ایکس پر مسک کے تبصرے کے رپلائی میں متعدد ایکس صارفین نے تشویش کا اظہار کیا کہ ٹِک ٹاک پر پابندی ایک ایسی نظیر قائم کرے گی جسے دیگر سوشل میڈیا اور میسجنگ سروسز کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ ان کا موقف اس وقت سامنے آیا ہے جب کانگریس میں چینی ملکیت والی ایپ کو نشانہ بنانے والے اقدامات کیلئے دو طرفہ حمایت بڑھ رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں