چین میں سڑک ٹوٹنے سے کئی گاڑیاں کھائی میں جاگریں، 48افراد ہلاک

چین میں موسلا دھار بارشوں کے دوران ہائی وے کا ایک ٹکڑا بہہ گیا جس سے پیدا ہونے والے گڑھے نے 48 افراد کی جانیں نگل لیں۔چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق ملک کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر میزہو میں مرکزی ہائی وے سے متعدد گاڑیاں اُلٹ کر 59 فٹ گہری کھائی میں جا گریں۔کرین کے ذریعے گاڑیاں کو نکالا گیا۔ متعدد گاڑیاں جل گئی تھیں جب کہ 80 کے قریب افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ابتدائی طور پر 24 اور پھر بعد میں 48 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی۔اس حادثے میں 30 سے زائد افراد زخمی بھی ہیں جن میں سے 8 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ کئی مسافروں کے اعضا جسم سے علیحدہ ہوگئے۔ترجمان ریسکیو آپریشن کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں کئی روز سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کی وجہ سے سڑک کا ایک حصہ بہہ گیا اور وہاں گڑھا پڑ گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں