سعودی لڑکی نے اپنے جگر کا ٹکڑا دے کر باپ کی جان بچالی

تبوک میں ایک سعودی لڑکی نے والد کو انتہائی تکلیف میں دیکھتے ہوئے اپنے جگر کا ٹکڑا عطیہ کر کے ان کی جان بچا لی۔رپورٹ کے مطابق نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی لڑکی عواطف البلوی نے کہا کہ والد کچھ عرصہ سے جگر کے عارضے میں مبتلا تھے،علاج کے لئے کئی ہسپتال گئے مگر تمام ڈاکٹروں کی ایک ہی رائے تھی کہ جگر کی پیوند کاری کی جائے۔مجھ سمیت بہن بھائیوں کے ٹیسٹ لئے گئے تاکہ پیوند کاری کو میچ کیا جا سکے۔ تفصیلات کے مطا بق میرے تمام نمونے سو فیصد والد سے میچ ہوگئے۔انہوں نے بتایا کہ جس وقت ٹیسٹ دینے جا رہی تھی تو میرے دل میں یہی خواہش ابھر رہی تھی کہ والد کو میرے جگر کا ٹکرا لگ جائے اور میری یہ خواہش پوری ہوگئی۔ریاض کے کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال میں جگر کی پیوند کاری کا آپریشن کامیاب رہا۔ والد اور بیٹی دونوں کی حالت بہتر بتائی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں