امریکی قحبہ خانے میں کام کرنے والی جسم فروش لڑکی نے کئی بڑی شخصیات کے پول کھول دیئے

امریکی ریاست نیواڈا کے ایک قحبہ خانے میں کام کرنے والی جسم فروش لڑکی نے کئی بڑی شخصیات کے پول کھول دیئے۔رپورٹ کے مطابق میا میکسویل نامی یہ لڑکی نیواڈا کے شہر لاس ویگس سے 60میل کے فاصلے پر واقع ’چکن رینچ ‘ نامی قحبہ خانے میں کام کرتی ہے، جس نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ متعدد معروف شخصیات بھی قحبہ خانے آتی ہیں۔22سالہ میا میکسویل نے کسی کا نام لیے بغیر بتایا کہ ’’یہ سلیبرٹیز مجھ سمیت قحبہ خانے میں موجود دیگر لڑکیوں کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرتی ہیں۔ قحبہ خانے میں اس وقت 15لڑکیاں موجود ہیں۔ یہ معروف شخصیات آتی ہیں اور ان لڑکیوں میں سے کسی ایک کو پسند کرتی ہیں تاہم گاہے ایسا بھی ہوتا ہے کہ وہ جس لڑکی کو پسند کرتے ہیں، وہ لڑکی انہیں مسترد کرتے ہوئے ان کے ساتھ جنسی تعلق سے انکار کر دیتی ہے۔‘‘

اپنا تبصرہ بھیجیں