برطانیہ میں ایک گونگا شخص ڈاکٹر کی غلطی سے نامرد ہوتے بال بال بچ گیا

برطانیہ میں ایک گونگا شخص ڈاکٹر کی غلطی سے نامرد ہوتے بال بال بچ گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 47سالہ اینڈریو ویلے نامی یہ شخص کینٹ اینڈ کینٹربری ہسپتال کے ایک ڈاکٹر کے پاس گیا اور اسے اپنا مسئلہ سمجھانے کی کوشش کی۔ ڈاکٹر نے اس کی بات سے یہ سمجھ لیا کہ وہ اپنے خصیے سرجری کے ذریعے کٹوانا چاہتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر اینڈریو کے ہونٹوں کی حرکت سے اس کی بات سمجھنے کی کوشش کی اور کچھ کا کچھ مطلب لے لیا اور کاغذ پر لکھ لیا کہ مریض اپنے خصیے ختم کرانا چاہتا ہے۔ اینڈریو ڈاکٹر کے ساتھ اپنی گفتگو سے مطمئن نہ ہوا اور چند دن بعد گونگے بہروں کی زبان سمجھنے والے ایک مترجم کو ساتھ لے کر ہسپتال گیا۔ تب یہ ہولناک انکشاف ہوا کہ ڈاکٹر کتنی بڑی غلطی کرنے جا رہا تھا۔ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے اینڈریو سے معافی مانگتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں