ہنی مون پر جاتے ہوئے دولہے کی سفاکانہ حرکت پر دل گرفتہ دلہن نے انٹرنیٹ صارفین سے مشورہ مانگ لیا

دلہن نے ویب سائٹ ’Reddit‘ پر اپنی کہانی سناتے ہوئے لکھا ہے کہ اس کی حالیہ دنوں 30سالہ منگیتر کے ساتھ شادی ہوئی اور دونوں ہنی مون کے لیے میکسیکو گئے۔رپورٹ کے مطابق اس 33سالہ بتاتی ہے کہ وہ اپنی جاب کے لیے اکثر فضائی سفر کرتی رہتی تھی، چنانچہ اس کے پاس وافر پوائنٹس تھے، جن پر وہ سیٹ اپ گریڈ کروا سکتی تھی۔ اس نے ٹکٹ بک کراتے ہوئے ایئرلائنز کے عملے سے درخواست کی کہ اگر دو سیٹیں اکٹھی اپ گریڈ ہو سکیں تو انہیں یہ سہولت دی جائے۔
جب دولہا دلہن پرواز کے دن ایئرپورٹ پہنچے تو انہیں عملے کی طرف سے بتایا گیا کہ ان کی ایک سیٹ ہی اپ گریڈ ہوئی ہے، چنانچہ دولہا دلہن میں سے کوئی ایک شخص ہی بزنس کلاس میں سفر کر سکتا ہے۔ دلہن نے تو اکیلے اکیلے سفر کرنے سے انکار کر دیا مگر دولہا نے کبھی فضائی سفر نہیں کیا تھا، چنانچہ اس نے اصرار کیا کہ وہ بزنس کلاس سے لطف اندوز ہونا چاہتا ہے۔دلہن نے نیم دلی کے ساتھ دولہا کو اجازت دے دی اور دولہا اپنے ہنی مون کے سفر میں دلہن کو اکانومی کلاس میں اکیلے چھوڑ کر بزنس کلاس میں چلا گیا۔ دولہا کی اس خودغرضی پر دل گرفتہ دلہن نے اپنی Redditپوسٹ میں لکھا ہے کہ ”مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ اپنے دولہا کے اس روئیے پر کیا کروں۔ اس کی اس حرکت کی وجہ سے میرا ہنی مون برباد ہو گیا کیونکہ ان تمام چھٹیوں میں میرا موڈ اس واقعے کی وجہ سے خراب رہا۔آپ لوگ ہی بتائیں کہ میں کیا کروں۔ “پوسٹ پر کمنٹس میں انٹرنیٹ صارفین دلہن کو طرح طرح کے مشورے دے رہے ہیں۔ اکثرلوگوں کا کہنا ہے کہ اسے اپنے دولہا کو معاف کر دینا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں