بھارت میں نوجوان کا نا پسندیدہ نوکری چھوڑ کر آفس کے باہر ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا

بھارت میں ایک نوجوان نے ناپسندیدہ نوکری چھوڑنے پر آفس کے باہر ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈال کر لوگوں کو حیران کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارت کے شہر پونے کا ہے جہاں انکت رندھیر نامی شخص تین سال سے بطور سیلز ایسوسی ایٹ اس آفس سے وابستہ تھا تاہم ان تین سالوں میں ایک طرف اس کی تنخواہ جوں کی توں رہی اور اس پر اس کے سپروائزر کا سلوک اس کے ساتھ بہت ناروا تھا۔تین سال بعد انکت رندھیر نے یہ نوکری چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور آفس میں اپنے آخری دن کو یادگار بنانے کے لیے ڈھولچی بلا لیے۔ آفس سے نکلنے کے بعد احاطے میں ہی اس نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا شروع کر دیا۔ اس دوران اس کا سپروائزر سخت غصے میں آ گیا اور انہیں آفس کی حدود سے نکالنے کی کوشش کرنے لگا۔انکت کے ایک انیش بھگت نامی ساتھ ورکر نے اس واقعے کی ویڈیو بنا کر انسٹاگرا م پر پوسٹ کی ہے جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں