سعودی عرب نے بڑی پابندی عائد کردی

سعودی عرب نے بڑی پابندی عائد کردی

سعودی حکومت نے شدید گرمی کے موسم میں مزدوروں پر دن کے اڑھائی گھنٹے تک سخت دھوپ میں کام کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق 15 جون سے لیکر 15 ستمبر تک کارکنوں پر دوپہر ساڑھے 12 بجے سے لیکر سہ پہر 3 بجے تک کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔یہ فیصلہ پرائیویٹ سیکٹر اور سرکاری طور پر مکمل لاگو ہوگا۔ وزراء نے کاروباری مالکان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کام کے اوقات میں اس انداز میں ترمیم کریں جو ان کے ملازمین کی حفاظت کو یقینی بنائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں