کیپ ٹاؤن میں ہنگامے اورجلاؤ گھیراؤ ،5افراد ہلاک،120گرفتار

کیپ ٹاؤن میں ہنگامے اورجلاؤ گھیراؤ ،5افراد ہلاک،120گرفتار

جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں گزشتہ ہفتے سے جاری منی بس ٹیکسی ڈرائیورز کی ہڑتال پرتشدد شکل اختیار کرچکی ہے، جس کے نتیجے میں اب تک پانچ افراد ہلاک ہوچکے ۔ مرنے والوں میں ایک 40 سالہ برطانوی شہری بھی شامل ہے جسے جمعرات کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔جنوبی افریقہ کی نیشنل ٹیکسی کونسل (سانٹاکو) نے کیپ ٹاؤن میں مقامی حکومت کے ساتھ مختلف مسائل حل کرنے میں ناکامی کے بعد پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔ٹیکسی کونسل کو یہ شکایات اس وقت ہوئیں جب ایک نئے میونسپل قانون نے مقامی حکام کو لائسنس یا رجسٹریشن پلیٹس کے بغیر گاڑی چلانے جیسی خلاف ورزیوں پر گاڑیاں ضبط کرنے کا اختیار دیا۔گزشتہ ہفتے پولیس کی جانب سے گاڑیاں ضبط کرنے کے بعد شہر کے مختلف حصوں میں اچانک ہنگامے پھوٹ پڑے، مشتعل مظاہرین نے بسوں اور کاروں کو نذر آتش کیا اور پولیس پر پتھراؤ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں