تھائی لینڈ:شاپنگ مال میں فائرنگ کرکے 3افراد کو ہلاک کرنے والا مشتبہ بچہ گرفتار

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک کے ایک شاپنگ مال فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے، پولیس نے فائرنگ کرنے والے 14 سالہ بچے کو گرفتار کرلیا ۔میٹرو پولیٹن پولیس کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق سیام پیراگون مال میں ہونے والے واقعے کے حوالے سے ایک 14 سالہ مشتبہ بندوق بردار کو گرفتار کیا گیا ہے جس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔تھائی لینڈ کے وزیر اعظم شریتھا تھاویسن نے شاپنگ مال میں ہونے والے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا، جو بنکاک میں سب سے مشہور اور مقامی لوگوں اور سیاحوں میں مقبول ہے۔تھائی لینڈ میں فائرنگ کوئی غیرمعمولی بات نہیں ہے، لیکن بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات شاذ و نادر ہی ہوتے ہیں۔ایک سابق پولیس افسر نے گزشتہ سال ایک نرسری میں بندوق اور چاقو سے حملے کے دوران 22 بچوں کو ہلاک کر دیا تھا، جب کہ 2020 میں ایک فوجی نے شمال مشرقی تھائی شہر اور اس کے اطراف میں 4مقامات پر پھیلے ہوئے ہنگامے میں کم از کم 29 افراد کو گولی مار کر ہلاک اور 57 کو زخمی کر دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں